3 جون 2013 - 19:30
اللہ تعالی پر امید انسان کو اعتدال کے راستے پر قائم رکھتی ہے

رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں انکی چوبیسویں برسی کے موقع پر ان کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی تمام امیدیں اللہ تعالی سے وابستہ تھیں اور وہ اللہ تعالی کی مدد و نصرت پر کامل یقین رکھتے تھے اور اللہ تعالی پر امید ہی انسان کو اعتدال کے راستے پر قائم رکھ سکتی ہے۔

ابنا: رہبرکبیر انقلاب اسلامی  حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں انکی چوبیسویں برسی کے موقع پر  ان کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی تمام امیدیں اللہ تعالی سے وابستہ تھیں اور وہ اللہ تعالی کی مدد و نصرت پر کامل یقین رکھتے تھے  اور اللہ تعالی پر امید ہی انسان کو اعتدال کے راستے پر قائم رکھ سکتی ہے۔

انھوں نے کہا 50 سال قبل حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک کا آغاز ہوا اور 15 خرداد اس کا نقطہ عطف تھا۔

سید جسن خمینی نے کہا کہ حضرت امام خمینی نے اللہ تعالی پر توکل رکھتے ہوئے اور عوام کے تعاون سے انقلاب اسلامی  کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور آج یہ انقلاب تمام اقوام کے لئے نمونہ عمل بن گيا ہے۔

.......

/169